ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے منگل کے روز کہا، خود ساختہ جمہوریہ صومالی لینڈ کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اسرائیلی فیصلہ ایک غیر قانونی اور ناقابلِ قبول اقدام ہے نیز یہ کہ وہ قرنِ افریقہ میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
استنبول میں صومالی ہم منصب حسن شیخ محمود کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایردوآن نے کہا، ایک دو طرفہ معاہدے کے مطابق ترکیہ 2026 میں ذرائع توانائی کے لیے صومالیہ کے ساحل سے کھدائی شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ نیز کہا کہ اس مقصد کے لیے دو نئے جہاز شامل کیے جائیں گے۔
ایردوآن نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ نے دو طرفہ معاہدوں کے تحت صومالیہ میں ایک خلائی بندرگاہ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے لیکن انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔