یمنی صدارتی کونسل نے گورنر عدن کو برطرف کردیا، تحقیقات کے لیے ریفر

عبدالرحمن شیخ الیافعی کو وزیر مملکت اور گورنر عدن مقرر کرنے کا بھی فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمنی صدارتی قیادت کونسل نے گورنر عدن کو ان کے عہدے سے ہٹانے اور انہیں تحقیقات کے لیے ریفر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کونسل نے عبدالرحمن شیخ الیافعی کو وزیر مملکت اور گورنر عدن مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

"العربیہ/ الحدث" کے نمائندے نے بتایا کہ صدارتی کونسل کے رکن کمانڈر عبدالرحمن المحرّمی کی ہدایات پر باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت دارالحکومت عدن میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

شہر کی تمام فوجی اور سکیورٹی یونٹس کو بھیجے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کرفیو رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا جس کا مقصد سکیورٹی اقدامات کو مضبوط بنانا اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ حکم نامے میں ہنگامی حالات، سکیورٹی و فوجی حکام اور طبی و خدماتی ٹیموں کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔ تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ان کے پاس نقل و حرکت کے لیے سرکاری اجازت نامے ہوں۔

متعلقہ سکیورٹی اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس پر عمل درآمد شروع کردیں، خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کریں اور بلا امتیاز قانونی کارروائی کریں۔ عدن کے ڈپٹی گورنر عدنان الکاف نے یقین دلایا کہ شہر کی سکیورٹی صورتحال مستحکم ہے اور شہری سرکاری و نجی املاک کی حفاظت میں تعاون کریں۔

اس سے قبل ’’ العربیہ ‘‘ کے نمائندے نے بتایا تھا کہ ’’ العمالقہ بریگیڈز ‘‘ نے سرکاری اداروں، قصر المعاشیق اور عدن کے تمام داخلی راستوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

الزبیدی کا فرار

جنوبی عبوری کونسل کے سربراہ عیدروس الزبیدی رات کے وقت نامعلوم مقام پر فرار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے عدن میں بڑے پیمانے پر فوجی کمک بھیجی تھی اور مسلح عناصر میں اسلحہ تقسیم کیا تھا تاکہ شہر میں بدامنی پھیلائی جا سکے۔ اس کے مقابلے میں اتحاد نے "درع الوطن" فورسز کے ساتھ مل کر الزبیدی کی فورسز کو روکنے کے لیے پیشگی کارروائیاں کیں۔ بعد ازاں صدارتی کونسل نے الزبیدی کو غداری کے جرم میں پراسیکیوٹر جنرل اور ٹرائل کے لیے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں