سعودی عرب سے جڑے یمنی علاقے میں جنوبی عبوری کونسل کی قیادت کرنے والے ایدروس الزبیدی بدھ کے روز اچانک کہاں غائب ہوگئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ وہ نامعلوم مقام کی طرف ایسے وقع پر فرار ہوئے جب سعودی دارالحکومت ریاض میں یمن کے تازہ تنازعہ پر مذاکرات کے لیے 'ایس ٹی سی' کے دیگر ارکان کو لے جانے والی پرواز میں موجود نہیں تھے بلکہ موقع پر غائب پائے گئے۔
اس سلسلے میں اب تک تین منظر ناموں کے حوالے سے ان کے غائب ہونے یا ان کے نامعلوم مقام کی طرف فرار ہونے کو زیر بحث لایا جا رہا ہے۔ تاہم کوئی نہیں جانتا کہ وہ کس جگہ موجود ہیں اور کہاں انہوں نے خود کو روپوش کیا ہے۔
اس بارے میں یمن کی انتظامیہ سے متعلق کونسل کے صدر بشیر بدر بسلمہ کا کہنا ہے کہ الزبیدی کے اچانک مفرور ہوجانے کے ممکنہ طور پر تین امکانات ہو سکتے ہیں۔
پہلا امکان یہ ہو سکتا ہے کہ الزبیدی ساحلی شہر عدن میں موجود ہوں اور خود کو سامنے نہ لا رہے ہوں۔ دوسرا امکان یہ ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی فورسز کے ساتھ کسی خفیہ مقام کی ظرف نکل گئے ہوں۔ جو 4 سے 5 گھنٹوں کے سفر کے فاصلے پر ہو۔
تیسرا امکانی پہلو یہ ہو سکتا ہے کہ پہلے وہ عدن گئے ہوں او ر عد ازاں کسی چھوٹی کشتی پر بیٹھ کر صومالیہ چلے گئے ہوں۔ اس امر کا امکان اس لیے بھی بتایا جاتا ہے کہ چھوٹی کشتیوں کو فضا سے آسانی سے دیکھا نہیں جا سکتا۔
بشیر بدر بسلمہ کے مطابق صومالیہ کی ظرف جانے کے امکانات اس لیے بھی زیادہ ہو سکتے ہیں کہ صومالیہ یمن سے محض چند گھنٹوں کے فاصلے پر ہے۔
یمن کی قیادت پر مشتمل صدارتی کونسل نے اس صورتحال میں ایک ایسا فیصلہ جاری کیا ہے جس کے تحت الزبیدی کو کونسل سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ کیونکہ انہوں نے کونسل کے مطابق اپنے اقدامات سے بغاوت کا ارتکاب کیا ہے۔
-
یمنی صدارتی کونسل نے دو وزراء کو برطرف کر دیا ... اسلحہ تقسیم کرنے والوں کے تعاقب کا فیصلہ
یمن میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے تناظر میں یمنی صدارتی قیادت کونسل نے سکیورٹی ...
بين الاقوامى -
یمن : الضالع پر حملوں کے مناظر ، العمالقہ بریگیڈز کے عناصر عدن میں تعینات
"العربیہ/الحدث" نے آج بدھ کو الضالع، یمن کے جنوب میں ایک مقام پر فضائی حملے کے ...
بين الاقوامى