یمن کی جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) نے جمعہ کو کہا ہے کہ گروپ کو تحلیل کیا جا رہا ہے۔
گروپ کے ارکان نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے حضرموت اور المَہرہ میں گروپ کی حالیہ فوجی کارروائی کے حوالے سے فیصلے میں حصہ نہیں لیا اور یہ کہ اس کارروائی سے "جنوبی مقصد کو نقصان پہنچا"۔
انہوں نے مزید کہا کہ کونسل نے "اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں کیے۔"
بیان میں اس امید کا بھی اظہار کیا گیا کہ ریاض کانفرنس "جنوبی کاز کو حل کرنے کے لیے ایک نظریے کی طرف لے جائے گی" اور آئندہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔