چین کے وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک صومالیہ کی اپنی خود مختاری کے لیے تحفظ کے حق اور مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔ یہ بات چینی وزیر خارجہ نے اتوار کے روز اپنے صومالی ہم منصب سے فون پر بات کرتے ہوئے کہی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے اس سلسلے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے افریقی دورے کے دوران صومالی وزیر خارجہ سے فون پر بات کرتے ہوئے صومالی لینڈ نے آزادی کے اعلان کے لیے تائیوان کے ساتھ ملی بھگت کی مخالفت کی ہے۔
یاد رہے چینی وزیر خارجہ کا نئے سال کے موقع پر افریقہ کے دورے کے موقع پر صومالیہ کا بھی دورہ متوقع تھا۔ لیکن چین کے وزیر خارجہ نے یہ دورہ کرنے کا ارادہ اچانک ملتوی کر دیا۔ صومالیہ میں چینی سفارتخانے کے مطابق یہ دورہ شیڈول میں تبدیلی کے سبب ملتوی ہوا ہے۔