امریکہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے بند کردیے

صومالیہ، روس، افغانستان، مصر، نائیجیریا، برازیل، ایران، عراق، مصر، تھائی لینڈ اور یمن بھی شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

’’ فوکس نیوز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 75 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا کے تمام طریقہ کار کو معطل کرنے کا فیصلہ کردیا ہے۔ ان ملکوں میں پاکستان اور عرب ممالک بھی شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ان درخواست گزاروں کی سخت جانچ پڑتال کرنا ہے جن کے بارے میں یہ خدشہ ہے کہ وہ امریکہ میں عوامی امدادی نظام پر بوجھ بن سکتے ہیں۔ محکمہ خارجہ کی ایک اندرونی یادداشت ، جسے "فاکس نیوز ڈیجیٹل" نے دیکھا ہے، کے مطابق امریکی قونصل خانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موجودہ قوانین کی بنیاد پر ویزا کی درخواستیں اس وقت تک مسترد کر دیں جب تک کہ سکریننگ اور جانچ پڑتال کے طریقہ کار پر مکمل نظرثانی مکمل نہیں ہو جائے۔

اس فیصلے میں شامل ممالک کی فہرست میں صومالیہ، روس، افغانستان، برازیل، ایران، عراق، مصر، نائیجیریا، تھائی لینڈ اور یمن کے علاوہ دیگر ممالک شامل ہیں۔ بتایا گیا کہ یہ معطلی 21 جنوری سے شروع ہوگی اور غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔ معطللی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک محکمہ خارجہ ویزا درخواستوں پر کارروائی کی پالیسیوں کا جائزہ مکمل نہیں کر لیتا۔

پبلک چارج کے معیار پر سختی

"فوکس نیوز" نے بتایا ہے کہ صومالیہ کو امریکی وفاقی حکام کی جانب سے سخت جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ ریاست مینیسوٹا میں سامنے آنے والا ایک بڑا فراڈ کیس ہے جس کا تعلق ٹیکس دہندگان کے فنڈز سے چلنے والے امدادی پروگراموں کے غلط استعمال سے تھا۔ اس میں ملوث متعدد افراد صومالی نژاد تھے۔ نومبر 2025 میں محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں اپنے مشنز کو ایک مراسلہ بھیجا تھا جس میں قونصل خانوں سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ امیگریشن قانون کی "پبلک چارج" کی شق کے تحت زیادہ سخت قواعد لاگو کریں۔

نئی ہدایات کے مطابق ایسے درخواست گزاروں کے ویزے مسترد کر دیے جائیں گے جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ سرکاری امداد پر انحصار کر سکتے ہیں۔ اس میں صحت کی حالت، عمر، انگریزی زبان کی مہارت، مالی صورتحال اور طویل مدتی طبی دیکھ بھال کی ضرورت جیسے عوامل کو مدنظر رکھا جائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ وزارت اپنے قائم کردہ قانونی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مخصوص درخواست گزاروں کو اس صورت میں ہجرت کے لیے نااہل قرار دے گی اگر اس بات کا امکان ہو کہ وہ امریکہ پر بوجھ بنیں گے یا امریکی عوام کی سخاوت کا ناجائز فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان 75 ممالک سے امیگریشن کو عارضی طور پر معطل کیا جائے گا جب تک کہ ہجرت کے طریقہ کار پر نظرثانی نہ ہو جائے۔ اس نظر ثانی کا مقصد ایسے غیر ملکیوں کے داخلے کو روکنا ہے جو عوامی بہبود اور امدادی پروگراموں پر انحصار کر سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں