ڈنمارک : گرین لینڈ پر امریکی قبضے کے عزائم کے خلاف ہزاروں شہریوں کا احتجاج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ڈنمارک کے ہزاروں شہریوں نے ہفتہ کے روز سڑکوں پر نکل کر امریکہ کے خلاف احتجاج کیا ہے تاکہ وہ گرین لینڈ پر امریکی قبضے کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے عزائم پر اپنا غم وغصہ ظاہر کر سکیں۔

ہزاروں شہریوں کا ڈنمارک میں یہ احتجاج اس وقت سامنے آیا جب جمعہ کے روز صدر ٹرمپ نے یورپی ملکوں کو یہ دھمکی دی کہ اگر انہوں نے گرین لینڈ کے حوالے سے ڈنمارک کے مؤقف کی حمایت کی اور امریکی عزائم کی مخآلفت کی تو ان پر بھی مزید ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ملکوں کے خلاف اپنے انتقامی اقتصادی عزائم کا کھلے عام اظہار کیا ہے۔ تاکہ وہ گرین لینڈ پر قبضے میں امریکہ کے دباؤ میں رہیں اور حمایت پر مجبور ہوجائیں۔

اتفاق سے جب یہ احتجاج ڈنمارک کی سڑکوں پر جاری تھا تو امریکی کانگریس کے ارکان کا ایک وفد بھی کوپن ہیگن میں موجود تھا۔

اس وفد کے ارکان نے واضح طور پر کہا کہ بہت سے امریکی شہری ٹرمپ انتظامیہ کے گرین لینڈ کے بارے میں عزائم کے خلاف ہیں۔

سڑکوں پر موجود ہزاروں ڈینش مظاہرین نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور گرین لینڈ پر قبضے کے منصوبے کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر بھی ہزاروں لوگوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صدر کے عزائم اور خیالات کے خلاف احتجاج کریں گے۔ تاکہ صدر ٹرمپ کو ایک واضح پیغام دیا جا سکے کہ ڈنمارک اور گرین لینڈ کے لوگ گرین لینڈ کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔

کوپن ہیگن میں یہ احتجاجی مظاہرہ رات 12 بجے شروع ہوا اور اس کا اعلان ڈنمارک میں امریکی سفارتخانے تک جانے کا تھا۔

مظاہرے کے آرگنائزر نے کہا ہم ملک کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں اور ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی قانون کی اور عالمی سطح پر موجود مسلمہ قانونی اصولوں کی پاسداری کی جائے اور یہ صرف ہمارا کہنا نہیں ہے بلکہ دنیا بھر میں اس بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔

جنوری 2025 میں جب امریکی صدر نے شروع شروع میں گرین لینڈ کے بارے میں قبضے کی سوچ پر مبنی اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا تو گرین لینڈ میں سامنے آنے والے ایک سروے کے مطابق 85 فیصد شہریوں نے کسی بھی ممکنہ امریکی قبضے کی مخالفت کی تھی۔

البتہ صرف 6 فیصد شہریوں نے گرین لینڈ پر امریکی قبضے کی حمایت میں رائے دی تھی۔یاد رہے کہ امریکی عزائم کے تناظر میں نیٹو کے رکن کئی یورپی ممالک نے گرین لینڈ کے لیے اپنی فوج کے علامتی دستے روانہ کیے ہیں۔ ان ملکوں میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، ہالینڈ، فن لینڈ، ناروے اور سویڈن بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں