بلیئر نے ٹرمپ کی 'امن کونسل' کی رکنیت کے بدلے ایک ارب ڈالر فیس سے خود کو الگ کر لیا

با خبر ذرائع کے مطابق ٹرمپ کی شرائط کے باعث بعض ممالک کے کونسل میں شامل ہونے سے انکار کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے خود کو اس مطالبے سے الگ رکھا ہے کہ عالمی ممالک سے "کونسل آف پِیس" کی مستقل رکنیت کے بدلے ایک ارب ڈالر ادا کرنے کا تقاضا کیا جائے۔ بلیئر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں قائم مذکورہ کونسل کی انتظامی باڈی میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹونی بلیئر نے فیس کے اس مطالبے کی حمایت سے انکار کر دیا ہے، جو نئی تشکیل پانے والی کونسل کے مجوزہ منشور کا حصہ ہے۔ یہ اس بات کا ایک اور اشارہ ہے کہ کونسل آف پیس کی تفصیلات پر ٹرمپ کے منصوبے کے حوالے سے امریکہ کے اتحادیوں اور شراکت داروں کی جانب سے مخالفت پائی جاتی ہے۔ یہ بات بلومبرگ نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتائی۔

اتوار کے روز ٹونی بلیئر کے ترجمان نے کہا کہ بلیئر اس کونسل کے اراکین کے تعین میں شامل نہیں ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فیس کی تجویز کی علانیہ حمایت نہیں کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایک ارب ڈالر کی فیس سے متعلق کسی بھی قسم کے سوالات ٹرمپ انتظامیہ سے کیے جائیں۔

معاملے سے آگاہ ذرائع کے مطابق، ٹرمپ کی شرائط کے باعث بعض ممالک کی جانب سے کونسل میں شمولیت سے انکار کا امکان ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کچھ دیگر ممالک اصولی طور پر کونسل آف پیس میں شامل ہونے پر آمادہ ہو سکتے ہیں، تاہم وہ مستقل رکنیت کے لیے فیس ادا کرنے کو قبول نہیں کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں