اطالوی وزیر اعظم اولمپک کی تقریب میں محو خواب، سوشل میڈیا پر ملے جلے تبصرے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلوونی کو اٹلی کے شہر میلان میں سرمائی اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب کی براہ راست نشریات کے دوران سوتی ہوئی پائی گئیں اور محو نیند میلوونی کو کیمروں میں محفوظ کرلیا گیا۔ یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو بڑے پیمانے پر رد عمل کا اظہار کیا گیا۔

ایک گردش کرنے والی تصویر میں میلوونی کو میلان کے سان سیرو سٹیڈیم کے سٹینڈز میں تقریب دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور ایک لمحے میں وہ اپنی آنکھیں بند کر لیتی ہیں اور اپنا سر تھوڑا سا جھکا لیتی ہیں۔ اس تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ردعمل پیدا کیا۔ بہت سے فالوورز نے اس واقعے کی وجہ میلوونی کی تھکن اور مصروف ترین شیڈول کو قرار دیا۔ کچھ مبصرین نے اس صورتحال کو مزاحیہ انداز میں لیا اور "تقریب بہت طویل ہوگئی" جیسے جملوں کے ساتھ تبصرے کیے۔

اگرچہ اطالوی حکومت نے واقعے کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا تاہم رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میلوونی نے اسی دن کئی اہم سفارتی ملاقاتوں میں شرکت کی تھی جس سے تقریب کے دوران ان کی تھکاوٹ کی وضاحت ہوتی ہے۔ اولمپک کھیل 6 سے 22 فروری تک میلان اور کورٹینا ڈی ایمپیزو میں منعقد ہو رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب بیک وقت چار مقامات پر منعقد کی گئی۔ میلان میں سان سیرو سٹیڈیم کے ساتھ ساتھ کورٹینا، لیوینو اور پریڈازو کے شہروں میں بھی تقریبات منعقد کی گئیں۔

مزید برآں اطالوی شہر میلان میں سرمائی اولمپک کھیلوں کے پہلے دن کے مقابلوں کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر تشدد اور مظاہرے پھوٹ پڑے جس سے اٹلی میں سیاسی اور سرکاری غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مظاہرے جھڑپوں اور افراتفری کے مناظر میں بدل گئے اور سڑکوں اور ریلوے سٹیشنوں تک پھیل گئے۔ ان واقعات نے حکومتی سطح پر گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔ خاص طور پر جب یہ بات سامنے آئی کہ ریلوے نیٹ ورک میں کی گئی توڑ پھوڑ ایک سے زیادہ مقامات پر اور بیک وقت کی گئی ہے۔

وزیر اعظم جارجیا میلوونی نے گزشتہ اتوار کو ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کو اٹلی اور اطالویوں کے دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جان بوجھ کر اس وقت ملک کی افراتفری والی تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب اٹلی عالمی سطح پر شدید توجہ کا مرکز ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں