بھارت : سوشل میڈیا کے لیے مصنوعی ذہانت سے متعلق قوانین کو سخت کرنے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بھارت نے اپنے ہاں سوشل میڈیا کی سطح پر مصنوعی ذہانت کے بڑھے ہوئے استعمال کو ریگولیٹ کرنے کے لیے نئے قواعد بنانے کی تیاری شروع کی ہے۔

جس کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اپنے کونٹینٹ کے ساتھ یہ ہیشگی اظہار کرنا ہوگا کہ ان کا کونٹینٹ 'اے آئی جنریٹڈ' ہے۔

نئے قوانین جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے جاری کیے ہیں، 20 فروری سےنافذ ہوں گے اور 'اے آئی جنریٹڈ' مواد کی سوشل میڈیا پر موجودگی کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔

بھارت میں ایک ارب سے زائد لوگ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال کی وجہ سے اس انتہائی گنجان آباد اور کثیر نسلی و کثیر مذہبی ملک کو کئی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

بھارت نے اگلے ہی ہفتے مصنوعی ذہانت سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا بھی اعلان کیا ہے۔ کانفرنس میں فرانس کے صدر ایمانیوئیل میکروں کے علاوہ بعض دیگر عالمی رہنما بھی شرکت کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے متعلق بنائے گئے قوانین سب سے پہلے 2021 میں بنائے گئے تھے۔ تاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' ، 'انسٹاگرام' اور 'فیس بک' وغیرہ پر آنے والے مواد کو چیک کیا جا سکے۔

یاد رہے گزشتہ سال حکومت نے خوکار نظام متعارف کرایا جس کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نوٹس بھیجنا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں