وڈیو ... قاہرہ میں مسافروں سے بھری بس سیوریج کے گڑھے میں گر گئی

فائر بریگیڈ کی ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئیں ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گذشتہ گھنٹوں کے دوران ایک مائیکرو بس کے حادثے کی خبر گردش کرتی رہی، جو قاہرہ کے علاقے زاویہ میں اپنے تمام مسافروں سمیت سیوریج کے ایک گڑھے میں جا گری۔

بس زاویہ پل کے نیچے ایک گہرے گڑھے کے اندر جا گری۔

"العربیہ/الحدث" کے ذرائع نے مزید بتایا کہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئیں۔

اور اس بات کی تصدیق کی کہ تمام مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔

مزید برآں وڈیو میں امدادی کارکنوں کو اہل علاقہ کی موجودگی میں مسافروں کو نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

یاد رہے کہ وڈیو اور حادثے کی تفصیلات پھیلنے کے بعد، تبصرہ نگاروں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے حادثات کو روکنے کے لیے سڑکوں کی مرمت ضروری ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں