امریکہ : سوڈانی 'ریپڈ سپورٹ فورس' کے کمانڈروں پر پابندیاں عائد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکہ نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے سوڈان کی 'ریپڈ سپورٹ فورس' کے تین کمانڈروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ جس نے پچھلے 18 ماہ سے الفاشر کے محاصرے اور قبضے کے سلسلے کو جاری رکھا ہوا ہے۔

اس پر الزام ہے کہ وہ ایک منظم طریقے سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کی ذمہ دار ہے۔ سوڈان کی پیرا ملٹی فورس 'آر ایس ایف' اپنے ہی ملک کی مسلح افواج کے خلاف کئی برسوں سے لڑ رہی ہے۔ جس کے نتیجے میں لاکھوں سوڈانی شہری بے گھر ہو چکے ہیں اور بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا بھی بتایا جاتا ہے۔

اکتوبر 2025 میں 'آر ایس ایف' نے دارفور کے علاقے الفاشر میں وسیع پیمانے پر قتل عام کیا۔ امریکی محکمہ خزانہ کا اس سلسلے میں کہنا ہے اکتوبر میں جب اس شہر پر قبضہ کر لیا تو 'آر ایس ایف' کے جنگجووں نے منظم طریقے سے لوگوں کو قتل کیا اور ہر طرح سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔

محکمہ خزانہ کے مطابق 'آر ایس ایف' کے ان جنگجووں کے خلاف شہریوں کے قتل عام کی کئی شہادتیں موجود ہیں۔ اس 'آر ایس ایف' نے لوگوں کے گھروں کو تباہ کرنے کے علاوہ کیمپوں کو بھی نذر آتش کیا۔ تاکہ ہلاک شدگان کی ہزاروں لاشوں کے نشان مٹائے جا سکیں۔

الفاشر پر 18 ماہ سے قبضہ ہے۔ اس دوران 1 لاکھ سے زائد لوگوں کو ہلاک کرنے کا خدشہ ہے۔

اس قتل عام سے بچ نکلنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ نسل کشی کی بدترین واردات ہے۔ نیز لوگوں کو بڑے پیمانے پر جیلوں میں بند کیا گیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق امریکہ کئی بار 'آر ایس ایف' سے جنگ بندی کی اپیل بھی کر چکا ہے۔ تاہم جمعرات کے روز اس کے تین کمانڈروں جن میں بریگیڈیر جنرل بھی شامل ہیں کو پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل نے ایک ایسی ویڈیو بنائی جس میں وہ غیر مسلح لوگوں کے قتل میں شریک دیکھے جا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایک میجر جنرل اور فیلڈ کمانڈر کو بھی پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں