سعودی وزارت صحت کی مقامی حجاج کرام کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی وزارت صحت نے رواں سال کے حج سیزن کے لیے مملکت کے اندر سے حج کے خواہش مند افراد کو حفاظتی صحت کو بہتر بنانے اور حاجیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ تندرستی کے ساتھ مناسک حج ادا کر سکیں۔

وزارت نے واضح کیا کہ گردن توڑ بخار (نیسیریا) کی ویکسین ان تمام افراد کے لیے لازمی ہے جو حج کا ارادہ رکھتے ہیں اور ساتھ ہی صحت کے شعبے سے وابستہ عملے کے لیے بھی ویکسینیشن کرانا ضروری ہے بشرطیکہ انہوں نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران یہ ویکسین نہ لگوائی ہو۔ ویکسینیشن کی صورتحال ایپ ’’ صحتی۔‘‘ کے ذریعے چیک کی جا سکتی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے موسمی انفلوئنزا کی ویکسین لگوانے کی بھی سفارش کی ہے بشرطیکہ یہ یکم ستمبر 2025 سے پہلے نہ لگوائی گئی ہو اور کورونا وائرس (کوویڈ-19) کی ویکسین کی بھی سفارش کی ہے بشرطیکہ وہ یکم جنوری 2025 سے پہلے نہ لی گئی ہو۔

وزارت صحت نے حج کے تمام خواہش مندوں اور طبی عملے کو دعوت دی ہے کہ وہ حفاظتی صحت کے فروغ اور وزارت کے اسٹریٹجک اہداف کے حصول کے ساتھ ساتھ حاجیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ایپ "صحتی" پر بڑوں کے لیے ویکسینیشن کلینک کے ذریعے فوری طور پر اپائنٹمنٹ بک کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں