ترکیہ کے صدر طیب ایردوآن نے پیر کے روز ایران کو ایک بار پھر انتباہ کیا ہے۔ یہ انتباہ ترکیہ پر دوسرے میزائل حملے کے بعد کیا ہے۔ اس میزائل حملے کو نیٹو نے روکا ہے۔
ایردوآن نے کہا ہماری طرف سے خبردار کیے جانے کے باوجود یہ اشتعال انگیزی پر مبنی اقدامات ترکیہ کے ساتھ ایرانی دوستی کو متاثر کریں گے۔ یہ اقدامات غلط ہیں۔ یہ رویہ کسی کو اختیار نہیں کرنا چاہیے۔
ترک صدر نے مزید کہا اس لیے غلط روہے اور اقدامات میں تسلسل اور اصرار سے گریز کرنا چاہیے۔