آبنائے ہرمز میں تیل سے بھرے جہازوں کی حفاظت کا صدر ٹرمپ کا پھر وعدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکہ کے صدر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کی حفاظت کا پرزور وعدہ کیا ہے۔ ان کا یہ ایک بار پھر وعدہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران پر امریکہ و اسرائیل کی جنگ کے ردعمل کے طور پر ایران نے دونوں جارح ملکوں اور ان کے اتحادیوں کو روکنے کے لیے کہا ہے۔

صدر ٹرمپ ںے اس امر کا اظہار بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا آپ جلد دیکھیں گے کہ ہم آبنائے ہرمز میں تیل سے بھرے جہازوں کے لیے بہت زیادہ حفاظتی انتظام کرنے والے ہیں۔

ان سے پوچھا گیا تھا کہ وہ تیل کی بین الاقوامی تجارت کے لیے اہم سمجھی جانے والی گزرگاہ کی حفاظت کو کیسے ممکن بنائیں گے۔

انہوں نے اس سے پہلے بھی ایران کے لیے اپنے پرزور جارحانہ ارادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں اب کچھ بچا نہیں ہے کہ جسے ابھی تباہ کرنا ہو، اس لیے ہم جنگ کو جلد ختم کر دیں گے۔ تھوڑا جلدی یا دیر سے ہو ، کسی بھی وقت ہو میں اسے ختم کرنا چاہتا ہوں اور یہ ختم ہو جائے گا۔

خیال رہے امریکہ و اسرائیل دونوں نے مل کر ایران پر حملہ 28 فروری کو شروع کیا تھا۔ جس کے بعد جنگ کی وجہ سے ایران میں غیر معمولی تباہی کی جا چکی ہے۔ جبکہ ایران نے بھی پچھلے سال کے مقابلے میں اسرائیل کو میزائلوں کے حملوں سے بدترین اور خوفناک صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ تاہم اسرائیلی سینسر کی وجہ سے وہاں کی چیزیں سامنے آنا آسان نہیں ہوتا۔

اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے بدھ کے روز کہا تھا امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کو بموں کا نشانہ بناتے رہیں گے اور یہ جنگ ہم اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ضروری سمجھیں گے۔

کاٹز نے اس موقع پر تہران میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا ذکر کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں