میں سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وہ ایک عظیم شخص ہیں: ٹرمپ

انھوں نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی قیادت کے کردار کو سراہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو ایک عظیم شخص قرار دیتے ہوئے انہیں ایک شان دار دوست اور ایسا جنگجو قرار دیا ہے جو اپنے ملک کے لیے کبھی نہیں ڈرتا۔ انھوں نے بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی عرب کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی پر فخر ہونا چاہیے۔ یہ بات امریکی صدر نے میامی میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو فورم کی ایک کانفرنس کے دوران کہی۔

انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جسے انہوں نے سب سے عظیم قرار دیا۔ اس کے علاوہ اس تزویراتی شراکت داری کی توثیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کو نیٹو سے باہر ایک اہم اتحادی قرار دیے جانے سے ہوتی ہے۔

مزید برآں میامی میں صدر ٹرمپ کے خطاب میں مشرق وسطیٰ کی جنگ کا تذکرہ بھی کیا گیا، جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اس ایرانی خطرے کو ختم کر دے گا جو خطے میں برسوں سے جاری ہے۔

انہوں نے خلیجی ممالک کے خلاف ایرانی جارحیت کی حقیقت کا ذکر کرتے ہوئے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے قائدین کے کردار کو سراہا اور کہا کہ خلیجی ممالک کے قائدین ہمارے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، وہ نیٹو اتحاد سے بھی بڑھ کر اتحادی ہیں کیونکہ وہ جائے وقوع کے زیادہ قریب ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں