سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ریجن ریاض میں کل بروز ہفتہ سے درمیانی درجے کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جو اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاض ریجن کے مختلف علاقوں بشمول دارالحکومت ریاض، الدلم، المزاحمیہ، ضرما، مرات، القد یہ، ثادق، حریملہ، الدرعیہ، رماح، القویعیہ، الرین، حوطہ بنی تمیم، الحریق، الخرج، وادی الدواسر، السلیل اور الافلاج میں 04 اپریل سنہ 2026ء اور 05 اپریل سنہ 2026ء بروز ہفتہ اور اتوار کو درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب کے شمالی علاقے الجوف میں بھی مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی جس میں سکاکا شہر اور اس سے ملحقہ متعدد مراکز شامل تھے۔