سعودی ولی عہد کی تھائی وزیرِ اعظم کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی پریس ایجنسی کی خبر کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم محمد بن سلمان نے تھائی لینڈ کے وزیرِ اعظم انوتین چرنویراکول کے دوبارہ انتخاب کے بعد انہیں مبارکباد کا ایک کیبل پیغام بھیجا ہے۔

ولی عہد نے تھائی رہنما کی مسلسل کامیابی کے ساتھ ساتھ تھائی لینڈ کے عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی مخلصانہ مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایک اہم سیاسی شخصیت اور بھومجائیتھائی پارٹی کے رہنما انوتین نے حالیہ برسوں میں تھائی سیاست میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے نائب وزیرِ اعظم اور وزیر صحتِ عامہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس دوران انہوں نے کووڈ-19 وبائی مرض کے لیے تھائی لینڈ کی جوابی کارروائی کی نگرانی کرنے اور طبی استعمال کے لیے حشیش کو قانونی حیثیت دینے جیسی پالیسیوں پر قومی شہرت حاصل کی۔

ان کا دوبارہ انتخاب تھائی لینڈ میں ایک پیچیدہ سیاسی منظر نامے کے درمیان ہوا ہے جہاں اتحاد سازی اور فوجی اثر و رسوخ طویل عرصے سے حکمرانی کی تشکیل کرتا آٰیا ہے۔

دو ہزار بائیس میں مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد حالیہ برسوں میں سعودی عرب اور تھائی لینڈ کے درمیان روابط میں نمایاں بہتری آئی ہے جس سے تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری میں تعاون بہتر کرنے کی راہیں کھلی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں