سعودی عرب کی جانب سے یمنی صوبے عدن کے لیے امدادی سامان کے نو ٹرک روانہ

یمن میں مملکت کی جانب سے 1200 سے زائد انسانی ہمدردی کے منصوبوں پر کام مکمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شاہ سلمان بن عبدالعزیز مرکز برائے امداد و انسانی خدمات (کے ایس ریلیف) کی جانب سے فراہم کردہ امدادی سامان کے مزید 9 ٹرک یمنی صوبے عدن پہنچ گئے ہیں۔ ان ٹرکوں پر تقریباً 6480 فوڈ باسکٹس (راشن بیگ) لدے ہوئے ہیں جو یمن میں ہنگامی غذائی مداخلت کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہیں۔

یہ اقدام ان انسانی اور امدادی کوششوں کا تسلسل ہے جو مملکت اپنے انسانی بازو شاہ سلمان امدادی مرکز کے ذریعے یمنی عوام کی مدد اور ان کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے انجام دے رہی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب شاہ سلمان امدادی مرکز کے ذریعے دنیا کے مختلف حصوں میں انسانی ہمدردی کے منصوبے چلا رہا ہے جن میں سے یمن کو دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے بڑا حصہ ملا ہے۔

یمن کے مختلف شعبوں میں انسانی ہمدردی کے منصوبوں کی کل تعداد 1204 تک پہنچ گئی ہے جن کی مجموعی لاگت 4 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

اسی تناظر میں صحت کے شعبے نے ان منصوبوں میں سب سے زیادہ حصہ حاصل کیا ہے جس کے تحت 689 منصوبے مکمل کیے گئے ہیں اور ان کی کل مالیت ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں