سعودی وزیر خارجہ کو قطر، امارات، اردن اور ترکیہ کے ہم منصبوں کی فون کالز

محمد بن عبد الرحمن، شیخ عبد اللہ، ایمن الصفدی اور ہاکان فیدان سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو آج خلیجی ملکوں اور علاقائی ہم منصبوں کی جانب سے فون کالز موصول ہوئیں۔

انہوں نے قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید، اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے موصول ہونے والی کالز پر بات چیت کی۔

ٹیلیفونک رابطوں میں علاقائی صورتحال کے تازہ ترین حالات اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کا خیرمقدم کیا گیا۔ یہ رابطے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب خلیجی ملکوں اور اردن کو مسلسل حملوں کا سامنا ہے۔ ایران کی جانب سے امریکہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری کے بعد سے اب تک تقریباً 120 ڈرونز اور 32 میزائل داغے جا چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں