روسی شہریوں کے صدر پوتین پر اعتماد کی سطح 74% تک پہنچ گئی : سروے

حکومتی کارکردگی کے حوالے سے سروے میں شامل 50 فی صد شرکاء نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روسی ادارے "Public Opinion" کے تحت کرائے گئے ایک سروے کے مطابق روسی شہریوں کا صدر ولادی میر پوتین پر اعتماد 74 فی صد کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔

سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ "74 فی صد شرکاء نے صدر پوتین پر اعتماد سے متعلق سوال کا جواب 'ہاں' میں دیا، جبکہ صدر کی کارکردگی پر اطمینان کی سطح 76 فی صد رہی"۔

روسی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے سروے میں شامل 50 فی صد شرکاء نے اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ یہ سروے 10 سے 12 اپریل کے دوران کیا گیا، جس میں 18 سال سے زائد عمر کے 1500 سے زائد روسی شہریوں نے حصہ لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں