آبنائے ہرمز: بھارتی جہازوں پر حملہ ، بھارت کا ایران سے اظہار تشویش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بھارت نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اپنے دو جہازوں پر کیے گئے حملے خلاف نئی دہلی میں تعینات ایرانی سفیر کو طلب کرکے اپنی گہری تشویش سے آگاہ کیا ہے۔ یہ حملہ ہفتہ کے روز کیا گیا تھا۔

ان میں ایک جہاز کی شناخت سانمار ہیرالڈ کے طور پر بعد ازاں بھارتی حکومتی ذرائع نے کی ہے۔ بھارتی ذرائع نے جہاز اور اس پر موجود عملے کے محفوظ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ہفتے کے روز ایرانی سفیر کو طلب کیا تاکہ ایرانی حکومت تک اپنی تشویش پہنچا سکیں اور مطالبہ کر سکیں کہ بھارتی جہازوں کے لیے پہلے کی طرح آبنائے ہرمز سے محفوظ راستے کو یقینی بنایا جائے۔

اس سلسلے میں جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سفیر نے بھارتی اعلیٰ سفارتی حکام کو یقین دلایا ہے کہ وہ بھارتی حکومت کے جذبات اپنی حکومت تک پہنچائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں