ریفری نے آپے سے باہر ہو کر خاتون فٹبالر کو مکا مار دیا، خاتون بے ہوش ہو گئیں
بیلجیم کی پولیس نے ایک مقامی فٹبال میچ کے دوران ایک ریفری کی جانب سے مبینہ طور پر خاتون کھلاڑی کے چہرے پر زور دار مکا مارنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہو گئیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز بیلجیم میں اسٹاکن وی وی اور لومیل کی ٹیموں کے درمیان میچ کے اختتام کے بعد پیش آیا جس میں اسٹاکن وی وی نے 13-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اسٹاکن ٹیم کی کھلاڑی وینڈی میس نے ریفری پر میچ کے اختتام کے بعد ان پر پرتشدد حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وینڈی میس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہماری شاندار جیت کے بعد میں نے تالی بجائی لیکن ریفری نے میرے سامنے آ کر مجھے دوسرا پیلا کارڈ دکھایا اور میرے کافی قریب آ گیا جس پر میں نے اسے پیچھے دھکیلا کیونکہ وہ میری ذاتی جگہ میں داخل ہو رہا تھا اس کے بعد وہ مجھ پر جھپٹ پڑا اور اس نے مجھے اتنے زور سے مکا مارا کہ میں بے ہوش ہو گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے سر میں ابھی بھی درد ہے اور میری گردن کے علاوہ کان میں بھی تکلیف ہے۔
اس کے برعکس اسٹاکن ٹیم کے کوچ روئل راما میکرز نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ریفریز کا تحفظ ضروری ہے لیکن میں نے آج سے پہلے کبھی نہیں دیکھا کہ کسی ریفری نے کسی کھلاڑی پر ہاتھ اٹھایا ہو۔
بیلجیم کی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میچ کے ریفری نے اس واقعے کے حوالے سے پولیس کو شکایت درج کروائی ہے اور کہا کہ مجھے سات بار مارا گیا اور میں صرف اپنا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
دوسری جانب اسٹاکن کلب نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ جمعہ کا دن ہماری خواتین کی ٹیم کے لیے ایک افسوسناک دن تھا۔ لومیل کے خلاف ہمارے میچ کے بارے میں لاتعداد میڈیا رپورٹس سامنے آئیں جن میں نتیجے کا کوئی ذکر نہیں بلکہ سب کچھ ریفری کے ظالمانہ، شرمناک اور بزدلانہ رویے کے بارے میں ہے جو ایسے اعمال کو بیان کرنے کے لیے بہت مختصر الفاظ ہیں۔
کلب نے مزید کہا کہ ہم نے حکام سے رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے کیونکہ فٹبال میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
-
فٹبال کی دنیا کا سب سے امیر کھلاڑی کون؟ ایسا نام جس کی توقع نہیں تھی
فرانسیسی فٹبالر متیو فلامینی (Matteo Flamini)جو کبھی انگلش کلب آرسنل کے لیے کھیلتے ...
بين الاقوامى -
مصر ی پارلیمنٹ کی منشیات کے عادی یا ذہنی بیمار شوہر سے طلاق آسان بنانے کی تجویز
مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی ہدایات کے بعد جن میں پرسنل اسٹیٹس قانون پر ازسرِنو ...
بين الاقوامى -
جان ٹرنس 'ایپل' کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر... ٹم کک کی جگہ لیں گے
معروف ٹیکنالوجی کمپنی "ایپل" اپنے ایک سینئر عہدے دار جان ٹرنس کو نیا چیف ایگزیکٹو ...
بين الاقوامى