مریخ پر تحقیق میں پیش رفت، ناسا کو زندگی کے ''بلڈنگ بلاکس'' کے نئے اشارے مل گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سائنسدانوں نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ ناسا کی روبوٹک روور ''کیوریوسٹی'' نے مریخ کی سطح پر زندگی کے بنیادی اجزا (لبناتِ حیات) سے متعلق مزید اہم شواہد دریافت کیے ہیں۔

یہ دریافت ایک ایسے کیمیائی تجربے کے بعد سامنے آئی ہے، جو اس سے قبل کسی دوسرے سیارے پر نہیں کیا گیا تھا۔

ناسا کی قیادت میں کام کرنے والی ٹیم کے مطابق دریافت ہونے والے نامیاتی مالیکیولز اس بات کا حتمی ثبوت نہیں ہیں کہ مریخ پر کبھی زندگی موجود تھی، کیونکہ یہ ممکن ہے کہ یہ اجزا مریخ کی سطح پر خود بنے ہوں یا شہابیوں کے ٹکراؤ کے ذریعے وہاں پہنچے ہوں۔

تاہم ماہرین کے مطابق یہ شواہد انتہائی اہم ہیں کیونکہ یہ تین ارب سال سے زائد عرصے سے مریخ کی چٹانوں میں محفوظ ہیں، اس دور میں جب ماہرین کے مطابق مریخ پر مائع پانی موجود تھا۔

مریخ ۔ آئی سٹاک
مریخ ۔ آئی سٹاک



یہ نتائج معروف سائنسی جریدے ''نیچر کمیونیکیشنز ''میں شائع ہوئے ہیں۔ ''کیوریوسٹی '' روور، جو ایک کار کے سائز کا ہے، نے TMAH نامی کیمیکل کا استعمال کرتے ہوئے دو تجرباتی ٹیوبیں استعمال کیں، جس کے ذریعے نامیاتی مواد کی ساخت کا تجزیہ کیا گیا۔

اس تجربے کو مریخ یا کسی دوسرے سیارے پر اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ قرار دیا جا رہا ہے۔مشن کی سائنسدان ایملی ولیمز کے مطابق اس تجربے سے کیمیائی طور پر زندگی سے پہلے کے مراحل کے آثار سامنے آئے ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ مریخ کی چٹانیں قدیم دور کی کیمیائی سرگرمیوں کو محفوظ رکھے ہوئے ہیں۔

کیوریوسٹی 2012 میں مریخ کے ایک قدیم جھیل نما گڑھے '' گیل کریٹر '' میں اتری تھی اور تب سے وہ وہاں ممکنہ قدیم زندگی کے شواہد تلاش کر رہی ہے۔

تحقیق کے مطابق 2020 کے تجربات میں 20 سے زائد نامیاتی مالیکیولز کا سراغ ملا، جن میں ایسا مرکب بھی شامل ہے جو شہابیوں اور خلائی چٹانوں میں پایا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین اور مریخ دونوں پر آنے والے شہابیے ممکنہ طور پر وہ بنیادی اجزا فراہم کر سکتے ہیں ،جو زندگی کی تشکیل کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔

ناسا اور یورپی خلائی ایجنسی آئندہ مشنز میں بھی اسی نوعیت کے تجربات کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جن میں 2028 میں مریخ پر بھیجے جانے والے نئے مشنز شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں