ایک ذریعے نے منگل کو اے ایف پی کو بتایا کہ فیفا نے ایرانی فٹ بال فیڈریشن (ایف ایف آئی آر آئی) کو اس سال کے ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق بات چیت کے لیے اپنے ہیڈکوارٹرز میں مدعو کیا ہے۔
امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے بعد سے فٹ بال ورلڈ کپ میں ایران کی موجودگی غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہے۔ یہ ٹورنامنٹ گیارہ جون سے 19 جولائی تک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہونا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فیفا نے ایف ایف آئی آر آئی سے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے 20 مئی تک اس کے زیورخ مرکز کا دورہ کرے۔
گذشتہ ہفتے فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران اپنے ورلڈ کپ میچز مقررہ تاریخوں کے مطابق امریکہ میں کھیلے گا۔
انفینٹینو نے وینکوور میں فیفا کانگریس میں مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "میں بالکل تصدیق کرتا ہوں کہ یقیناً ایران فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرے گا۔ اور یقیناً ایران امریکہ میں کھیلے گا۔"
کینیڈا کے سرحدی اہلکاروں سے تنازعے کے بعد 211 رکنی کانگریس میں ایران کا وفد واحد غیر حاضر رکن تھا۔
ایرانی میڈیا نے کہا کہ ایف ایف آئی آر آئی کے صدر مہدی تاج - جو تہران کے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے سابق رکن ہیں - اور دو ساتھی کینیڈا کے امیگریشن افسران کی طرف سے "توہین آمیز" رویے کے بعد وطن واپس چلے گئے۔
آئی آر جی سی کو 2024 میں دہشت گرد تنظیم قرار دینے والے کینیڈا نے کہا کہ فورس سے منسلک افراد ملک میں "داخلے کے مجاز نہیں" تھے۔
وطن واپسی پر تاج نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ مختلف موضوعات پر بات کرنے کے لیے فیفا کے ساتھ میٹنگ چاہتے تھے۔
ایران کا گروپ جی میں نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر سے مقابلہ ہو گا۔
ایرانی اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں 15 جون کو کریں گے۔
-
ایرانی میزائل اور ڈرون حملے کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود محدود کر دیں
بیروت کے ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی زیادہ تر پروازیں بھی منسوخ
مشرق وسطی -
ایران کی ناکہ بندی سخت کرنے کے لیے... امریکی جہاز "بش" بحیرہ عرب سے گزر رہا ہے
سینٹ کام کے مطابق ایرانی بندرگاہوں پر عائد ناکا بندی کے دائرہ کار کے تحت 51 بحری ...
بين الاقوامى -
فرانس کے صدر میکرون ایرانی صدر سے بات کریں گے
آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے تہران پر زور
مشرق وسطی