ایرانی میزائل اور ڈرون حملے کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود محدود کر دیں

بیروت کے ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی زیادہ تر پروازیں بھی منسوخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ملک کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شائع کردہ نوٹمز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کم از کم 11 مئی تک پروازوں کو معدودے چند منظور شدہ راستوں تک محدود کر دیا اور ہنگامی سکیورٹی پروٹوکول فعال کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے فضائی حدود کے تمام احتیاطی پابندیاں اٹھاتے ہوئے اپنی فضائی حدود کھول دینے کا کہا تھا جس کے دو دن بعد یہ پابندیاں سامنے آئی ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے پیر کے روز کہا تھا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو ناکام بنا دیا جس کے باعث متعدد پروازیں عمان کے مسقط کی طرف مڑنے اور سعودی عرب کے اوپر دائرے کی صورت میں سفر کرنے پر مجبور ہو گئی تھیں۔

نوٹمز میں "امارات کے فلائٹ انفارمیشن ریجن کو جزوی طور پر بند" بتایا گیا اور مزید کہا کہ پروازوں کو صرف مخصوص داخلی اور خارجی راستوں سے متحدہ عرب امارات آنے اور جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

دوسری جانب بیروت کے رفیق حریری بین الاقوامی ائیرپورٹ کی باضابطہ ویب سائٹ کے مطابق منگل اور بدھ کو ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی زیادہ تر پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پروازوں کی منسوخی کی وجہ واضح نہیں کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں