گزشتہ سال سے چین اور امریکا کے درمیان تعلقات میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایک سال قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر بھاری ٹیرف عائد کیے تھے تاکہ امریکا کے بڑے اقتصادی حریف کو دباؤ میں لایا جا سکے۔
تاہم اب صورتحال بدل چکی ہے اور ٹرمپ بیجنگ اس مقصد کے ساتھ پہنچ رہے ہیں کہ وہ مختلف معاہدے حاصل کریں، جن میں بوئنگ طیاروں کی خریداری، سویا بین اور گائے کے گوشت کی برآمدات کے معاہدے اور ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے چین سے تعاون حاصل کرنے کی کوشش شامل ہے، جیسا کہ خبر رساں ادارے ''رائٹرز'' نے رپورٹ کیا ہے۔
کوریائی فضائی اڈے پر دونوں رہنماؤں کی مختصر ملاقات کے بعد، جہاں ٹرمپ نے چین پر 100 فیصد سے زائد ٹیرف مؤخر کر دیے تھے اور چینی صدر شی جن پنگ نے نایاب زمینی معدنیات کی عالمی سپلائی پر پابندیوں میں نرمی کی تھی، چین نے خاموشی سے امریکا کے خلاف اقتصادی دباؤ کے اپنے ہتھیار مزید مضبوط کر لیے ہیں۔
ایران کا معاملہ، جو چین کا قریبی اتحادی ہے، اس سربراہی اجلاس کا اہم موضوع ہوگا۔ توقع ہے کہ ٹرمپ شی جن پنگ سے ایران پر دباؤ ڈالنے اور آبنائے ہرمز کو کھلوانے میں مدد مانگیں گے، کیونکہ اس کی بندش نے چین کو بھی متاثر کیا ہے جو ایرانی تیل کا بڑا خریدار ہے۔
تجارت اور ایران کے مسئلے کے ساتھ ساتھ، ٹرمپ نے پیر کے روز کہا کہ وہ شی جن پنگ کے ساتھ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کے معاملے پر بھی بات کریں گے۔
سابق امریکی قومی سلامتی نائب مشیر میٹ پونٹنگر کے مطابق چین امریکا کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کے لیے کسی نتیجے کی خواہش رکھتا ہے۔
دباؤ کے بدلے قیمت
اس دباؤ کے بدلے چین یقیناً کچھ نہ کچھ مطالبہ کرے گا، اس سلسلے میں تائیوان صدر شی جن پنگ کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔
کچھ مبصرین کو خدشہ ہے کہ کوئی ایسا معاہدہ ہو سکتا ہے، جو چین کو تائیوان کے خلاف طاقت کے استعمال کی حوصلہ افزائی دے، خاص طور پر اگر واشنگٹن کے مؤقف میں معمولی سی تبدیلی بھی آ جائے، کیونکہ اس سے تائی پے کے سب سے بڑے حمایتی امریکا کے عزم پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ چین طویل عرصے سے تائیوان کو امریکی فوجی حمایت دینے پر تنقید کرتا آیا ہے اور بارہا یہ مؤقف دہرا چکا ہے کہ یہ جزیرہ، جو جزوی خودمختاری رکھتا ہے، چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔
-
ٹرمپ کے دورہ چین کے دوران امریکہ کے ساتھ اختلافات حل کرنے کو تیار ہیں : بیجنگ
ٹرمپ رواں ماہ 13 سے 15 مئی تک چین کا دورہ کریں گے
بين الاقوامى -
امریکی میئر کا چونکا دینے والا اعتراف... چین کے لیے جاسوسی کرتی رہی
ایلین وانگ نے ایک عدالتی معاہدے کے تحت انکشاف کیا ہے کہ وہ امریکہ کے اندر بیجنگ کے ...
بين الاقوامى -
پاکستان اور چین کی امریکہ اور ایران کے درمیان تنازعہ ختم کرانے کی کوششوں پر مشاورت
پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحق ڈار نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ای کے ساتھ خطے کی ...
بين الاقوامى