وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرنے والا شخص صدارتی محل کے سحر میں مبتلا تھا: ٹرمپ

امریکی صدر نے فوری کارروائی پر سیکرٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہفتے کی رات واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب ہلاک ہونے سے قبل کئی گولیاں چلانے والے شخص کی پرتشدد تاریخ تھی اور ایسا لگتا ہے کہ وہ صدارتی محل کے سحر میں مبتلا تھا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر اپنے اکاؤنٹ پر لکھا کہ میں وائٹ ہاؤس کے قریب ایک مسلح شخص کے خلاف آج رات فوری اور پیشہ ورانہ کارروائی پر شاندار سیکرٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس شخص کی پرتشدد تاریخ تھی اور ایسا لگتا ہے کہ وہ ہمارے ملک کی اس عزیز ترین عمارت کے سحر میں مبتلا تھا۔

سکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ

حکام کے مطابق ہفتے کی شام واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر ایک شخص نے فائرنگ کر دی اور وہ سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کی گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، حکام نے فائرنگ کے اس واقعے میں ایک راہگیر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو گذشتہ دو سالوں کے دوران قاتلانہ حملے کی تین کوششوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ اس وقت وائٹ ہاؤس میں موجود تھے جہاں وہ ایران کے ساتھ ایک معاہدے پر مذاکرات کے سلسلے میں کام کر رہے تھے۔

سیکرٹ سروس کے ترجمان انٹنی گولیلمی نے ایک بیان میں کہا کہ صدر اس واقعے سے محفوظ رہے۔

متعدد امریکہ میڈیا ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ شخص کی شناخت ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ ناصر بست کے نام سے ہوئی ہے، ذرائع نے یہ بھی اشارہ کیا کہ وہ ذہنی مسائل کا شکار ہے اور ماضی میں بھی اس کا سیکرٹ سروس کے ساتھ سامنا ہو چکا ہے۔

ٹرمپ پر ماضی میں ہونے والے حملے

واضح رہے کہ 79 سالہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی تین مبینہ کوششیں ہو چکی ہیں، جن میں سے آخری کوشش گذشتہ 25 اپریل کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے ایک عشائیے کے دوران کی گئی تھی۔

سنہ 2024ء کے جولائی میں پنسلوانیا کے شہر بٹلر میں ایک صدارتی انتخابی ریلی کے دوران ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جہاں ایک مسلح شخص نے کئی گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں وہاں موجود ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا اور صدر کے کان پر چوٹ آئی تھی۔

اس واقعے کے چند ماہ بعد ویسٹ پام بیچ میں ایک گالف کورس سے ایک اور مسلح شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جہاں ٹرمپ یہ کھیل کھیل رہے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں