نیویارک نِکس نے امریکی باسکٹ بال لیگ (NBA) کے فائنلز کے تیسرے میچ کے دوران غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے، جو پیر کی شام ماديسن اسکوائر گارڈن میں کھیلا جائے گا۔
یہ اقدامات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ موجودگی کی توقعات کے ساتھ کیے جا رہے ہیں۔کلب کی جانب سے ہفتے کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ''بیگ نہ لانے'' کی سخت پالیسی نافذ ہوگی، جبکہ سیکیورٹی چیکنگ امریکی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (TSA) جیسے سخت معیار کے مطابق ہوگی۔
شائقین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کم از کم دو گھنٹے پہلے اسٹیڈیم پہنچیں تاکہ بروقت داخلہ ممکن ہو سکے۔
Knicks enforcing no-bag policy, 'TSA-style' security at NBA Finals Game 3 with Trump's expected attendance https://t.co/lwPKZh6oZb pic.twitter.com/EiYQ5gwg42
— New York Post (@nypost) June 7, 2026
مزید کہا گیا ہے کہ تماشائی اپنی ذاتی اشیاء کو کم سے کم رکھیں، جبکہ اسٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر اضافی اور تفصیلی تلاشی لی جائے گی۔
کلب نے یہ بھی تجویز کیا ہے کہ شائقین امریکی سیکرٹ سروس کی جانب سے جاری ممنوعہ اشیاء کی فہرست کا جائزہ لیں، کیونکہ صدر کی ممکنہ آمد کے باعث خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ میچ تاریخی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ 27 سال بعد یہ پہلا موقع ہے کہ نِکس فائنل اپنے ہوم کورٹ میں کھیل رہے ہیں اور یہ بھی امکان ہے کہ پہلی بار کسی موجودہ امریکی صدر کی موجودگی میں NBA فائنل کھیلا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا رپورٹس کے بعد اپنی شرکت کی تصدیق کی اور ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے مالک جم ڈولن کی ٹیم سازی کو سراہا۔NBA کے کمشنر ایڈم سلور نے صدر کی ممکنہ شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ طویل عرصے سے نِکس کے مداح رہے ہیں۔
ان کی موجودگی اس ایونٹ کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔نِکس اس وقت سیریز میں سان انتونیو اسپرس کے خلاف 2-0 کی برتری کے ساتھ تیسرے میچ میں داخل ہو رہا ہے اور 1973 کے بعد پہلی بار ٹائٹل جیتنے کے قریب ہے۔