امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک سو ملین بیرل سے زائد مقدار میں تیل کی نقل و حمل ممکن بنائی گئی ہے۔ انہوں نے اس عمل کو امریکہ کے خفیہ مشن کے سلسلے کی کڑی قرار دیا جو امریکہ کی جانب سے تیل بردار ٹینکوں کے لیے جاری ہے۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ 'ٹروتھ سوشل' پر کہا ہے دو سو سے زائد تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزارے گئے ہیں۔ انہوں بدھ کی روز ہی اس سے پہلے کہا تھا کہ امریکہ نے ان تیل بردار جہازوں کو خفیہ انداز میں گزارا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 'اب جبکہ انہیں پتہ چل چکا ہے۔ میں آپ کو بتاتا ہوں۔ میں اسے اتنا برا کہوں گا۔ کہ میں اسے تباہ نہیں کرنا چاہتا۔ اسی وجہ سے تیل کی قیمت 250 ڈالر فی بیرل تک جانے کے بجائے 85 ڈالر سے 90 ڈالر فی بیرل پر ہے۔