تھائی شہزادی انفکیشن کا شکار ہونے کے تین برس بعد انتقال کر گئیں

مرحومہ شہزادی باجراکیتیا بھا ماہیڈول بادشاہ ماہا واجیرالونگ کورن کی ان کی پہلی شادی سے اکلوتی بیٹی تھیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

تھائی لینڈ کے شاہی محل نے جمعہ کے روز بادشاہ کی سب سے بڑی بیٹی شہزادی باجراکیتیا بھا ماہیڈول کے 47 سال کی عمر میں انتقال کا اعلان کیا۔ ان کا انتقال اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیے جانے کے تین سال سے زیادہ عرصے بعد ہوا۔ شاہی محل کے بیورو آفس نے ایک بیان میں بتایا کہ شہزادی آنتوں کے انفیکشن میں مبتلا تھیں اور ان کی صحت کی حالت مسلسل بگڑتی چلی گئی یہاں تک کہ وہ جمعرات کی شام امن کے ساتھ انتقال کر گئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان کے جسد خاکی کو آخری دیدار کے لیے بینکاک کے گرینڈ پیلس میں رکھا جائے گا جبکہ جنازے کی رسومات شاہی روایات کے مطابق اعلیٰ ترین اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ شہزادی دسمبر 2022 میں فوج کے کتوں کے ساتھ ایک تربیتی سیشن کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ شاہی محل نے اگست 2025 میں اعلان کیا تھا کہ شہزادی خون کے شدید انفیکشن کا شکار ہیں اور وہ اپنے پھیپھڑوں اور گردوں کے افعال کو بحال رکھنے کے لیے لائف سپورٹ آلات پر انحصار کر رہی ہیں۔

مرحومہ شہزادی موجودہ بادشاہ ماہا واجیرالونگ کورن کی ان کی پہلی بیوی شہزادی سوامساوالی سے اکلوتی بیٹی تھیں۔ باجراکیتیا بھا ماہیڈول اپنے والد کے بہت قریب تھیں اور انہیں ہسپتال منتقل کیے جانے سے ایک سال قبل بادشاہ کے باڈی گارڈ یونٹ میں ایک اعلیٰ عہدے پر مقرر کیا گیا تھا۔ 73 سالہ بادشاہ، جو چار شادیوں سے سات بچوں کے باپ ہیں، نے ابھی تک کسی ولی عہد کو نامزد نہیں کیا ہے تاہم تخت کی جانشینی کے قوانین مردوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں