عالمی منڈی ہرمز میں جہازرانی کی بتدریج بحالی سے 2027 میں سرپلس ہو جائے گی: آئی ای اے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے بدھ کے روز تیل کی مارکیٹ پر اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ تیل کی عالمی منڈی آبنائے ہرمز کی بندش سے بتدریج بحال ہو کر 2027 میں خاطرخواہ حد تک سرپلس ہو جائے گی۔

امریکہ-ایران معاہدے میں ایران کا آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور امریکہ کا بحری ناکہ بندی ہٹانا شامل ہے جس سے تیل کی رسد میں ممکنہ طور پر تاریخ کی سب سے بڑی رکاوٹ ختم ہو جائے گی۔

صنعتی ممالک کو مشورہ دینے والی ایجنسی نے کہا، اگر معاہدہ برقرار رہے تو خلیج سے برآمدات اور پیداوار میں بتدریج بحالی نظر آئے گی اور اس کی اہم ترین وجہ یہ ہے کہ امریکی ناکہ بندی ختم ہونے کے بعد ایرانی تیل کی برآمدات مکمل طور پر دوبارہ شروع ہو سکتی ہیں۔

آئی ای اے نے 2027 میں ابتدائی امکانات کے بارے میں کہا، اس کے بعد تیل کی منڈی اگلے سال رسد کے ایک اہم اور تیز رفتار مرحلے میں داخل ہو جائے گی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں آٹھ ملین جبکہ طلب میں صرف دو ملین بی پی ڈی کا اضافہ ہو گا۔

نیز کہا، "جیسا کہ ممالک بحران کے جواب میں اپنی توانائی پالیسی پر نظرِثانی کر رہے ہیں تو اس سے منڈی کو ایک خوش آئند مہلت اور ختم شدہ ذخائر دوبارہ بھرنے یا نئے تزویری ذخائر بنانے کا موقع مل سکتا ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں