"ہر کوئی تم سے تنگ آ چکا ہے"، ٹرمپ نیتن یاہو پر سخت برہم، نئی کتاب میں چشم کشا انکشافات
گذشتہ چند ہفتوں کے دوران یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان تعلقات خوشگوار نہیں ہیں۔ تاہم حالیہ عرصے میں منظر عام پر آنے والے اس تناؤ سے قبل گذشتہ برس بھی دونوں رہنماؤں کے درمیان شدید کشیدگی دیکھی گئی تھی۔ یہ کشیدگی غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے اعلان سے چند دن پہلے کی بات ہے۔
"بی بی ہر کوئی تم سے تنگ آ چکا ہے"
صحافیوں میگی ہیبرمین اور جوناتھن سوان کی لکھی گئی نئی کتاب 'Regime Change' (حکومت کی تبدیلی) میں امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ایک انتہائی کشیدہ ٹیلی فونک گفتگو کی تفصیلات کا انکشاف کیا گیا ہے۔ کتاب کے مطابق اس کال کے دوران ٹرمپ نے نیتن یاہو کو شدید جھاڑ پلائی اور ان پر سخت الفاظ اور گالیاں برسائیں۔
ٹرمپ نے اس فون کال میں جس میں جیرڈ کشنر اور وائٹ ہاؤس کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی موجود تھے نیتن یاہو سے کہا "بی بی، ہر کوئی تم سے تنگ آ چکا ہے۔ ہر یہودی تم سے تنگ آ چکا ہے، حتیٰ کہ لائن پر موجود یہ دو یہودی (کشنر اور وٹکوف) بھی تم سے اکتا چکے ہیں"۔
یہ انکشافات کتاب کے اس باب میں شامل ہیں جس میں ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے پہلے سال کے سیاسی ارتقاء، وائٹ ہاؤس کے پس پردہ واقعات اور امریکہ کے اندر و باہر اعلیٰ حکام کے درمیان تعلقات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
یہ انکشافات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے اور لبنان میں جاری جنگ کے تناظر میں دونوں رہنماؤں کے درمیان نئی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ٹرمپ نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران نیتن یاہو کو "پاگل" قرار دیا اور اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "ہر بار جب آپ کسی شخص کو تلاش کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو پورا اپارٹمنٹ گرانے کی ضرورت نہیں ہے"۔
-
جوہری ہتھیاروں کے حصول کا مطلب بڑی مشکلات کو دعوت دینا ہے:ٹرمپ کی ایران کو تنبیہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے ...
بين الاقوامى -
ایران تباہی کے دہانے پر تھا اور ہمیں ہر چیز دینے کے لیے تیار تھا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ روکنے سے متعلق سینیٹ کی ووٹنگ پر سخت ...
بين الاقوامى -
ایران کی رقوم صرف امریکی مصنوعات پر خرچ ہوں گی... ٹرمپ کا دوبارہ اعلان
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ تصدیق کی ہے کہ جاری کی جانے والی ایرانی رقوم ...
بين الاقوامى