روم میں مشہور "ویسپا" اسکوٹر کی تیاری کے 80 سال مکمل ہونے پر جشن
مشہور "ویسپا" کا آغاز اطالیہ میں جمہوری نظام کے قیام کے ساتھ ہوا
روم نے اطالوی اسکوٹر "ویسپا" کی پیدائش کی 80 ویں سال گرہ منائی، جس نے اطالیہ میں جمہوری نظام کے قیام کے ساتھ ہی جنم لیا اور برسوں کے دوران کئی معروف فلموں کی بدولت اطالوی طرز زندگی کی علامت بن گئی۔
ہفتے کی صبح اطالوی دارالحکومت کی سڑکیں ہزاروں ویسپا اسکوٹروں سے بھر گئیں، جہاں جشن کا سماں تھا اور ہر سُو خوشی کا غلبہ رہا۔ اس مشہور اسکوٹر کے شوقین افراد نے دارالحکومت کے وسط میں چکر لگائے اور ان گلیوں سے بھی گزرے جہاں عام طور پر نجی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوتا ہے۔ کچھ لوگ گرمی کے باوجود موٹر سائیکل جیکٹس پہنے ہوئے تھے، جبکہ دیگر نے ہلکی قمیضوں پر اکتفا کیا۔
اطالیہ کے دارالحکومت کے میئر رابرٹو گوالتیری نے تقریبات کے آغاز پر کہا کہ "ویسپا کی تاریخ جس نے اطالیہ کی پیدائش اور دوسری جنگ عظیم کے بعد اس کے احیاء کا ساتھ دیا، ہماری تاریخ اور ثقافت کی ایک مثالی علامت ہے۔"
ویسپا کا اطالوی زبان میں مطلب "بِھڑ" ہے اور یہ اشارہ اس کے پروٹو ٹائپ ماڈل کے انجن کی آواز کی طرف ہے۔ یہ اسکوٹر 23 اپریل 1946 کو منظر عام پر آئی جب "پیاجیو" کمپنی نے اطالیہ میں اس کی تیاری کے لیے پہلا پیٹنٹ رجسٹر کرایا۔ تب سے اس کی پیداوار جاری ہے، خاص طور پر ٹسکنی کے پونٹڈیرا کارخانے میں۔
جمعرات کے روز دارالحکومت کے شمال میں واقع "فورو اٹالیکو" اسپورٹس کمپلیکس میں "ویسپا ولیج" کے افتتاح کے ساتھ شروع ہونے والی تقریبات آج ہفتے کی صبح اس وقت اپنے عروج پر پہنچ گئیں جب ویسپا اسکوٹروں کی ایک پریڈ نے روم کی سڑکوں پر گشت کیا۔ ایک اندازے کے مطابق اس میں دنیا بھر سے 10 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کیاطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی جن کی سرکاری رہائش گاہ کے سیلون میں سفید ویسپا پر بیٹھے ہوئے تصاویر لی گئیں، انھوں نے اس مشہور اسکوٹر کی تعریف کرتے ہوئے اسے "ایک شان دار صنعتی کارنامہ" اور "دنیا میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اطالوی علامتوں میں سے ایک... نیز اطالوی تخلیقی صلاحیتوں اور اسلوب کی علامت" قرار دیا۔
ویسپا کو عوامی اور ہر ایک کی پہنچ میں ہونے والی سواری کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس نے ہوا بازی کے شعبے (جو پیاجیو کمپنی کی بنیادی سرگرمی ہے) سے حاصل کردہ مختلف ایجادات سے استفادہ کیا، تاکہ یہ سماجی آزادی کی علامت بن سکے۔
پیاجیو گروپ کے سی ای او میٹیو کولانینو نے تقریبات کے آغاز پر کہا کہ "اس کی تاریخ ایک ایسے ملک کی تاریخ کے ساتھ جڑی ہوئی ہے جو جنگ کے بعد کے مرحلے سے نکل رہا تھا اور دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "حرکت کا یہ جذبہ صرف جسمانی نقل و حرکت تک محدود نہیں تھا، بلکہ یہ معاشی اور سب سے بڑھ کر سماجی نقل و حرکت کی خواہش کا بھی اظہار تھا۔"
کولانینو نے واضح کیا کہ "آج ویسپا اسکوٹر ایک عالمی رجحان بن چکی ہے، ہم 1946 سے اب تک 2 کروڑ اسکوٹروں کی پیداوار کے ہندسے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔"
-
حکام: چھوٹا طیارہ بیجنگ کی بلند عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک اور 13 زخمی
چینی حکام نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ایک چھوٹا طیارہ جو ایک دن پہلے بیجنگ میں ایک ...
بين الاقوامى -
مالی خودمختاری سے محرومی خواتین میں غذائی قلت کا باعث بنتی ہے: ماہرین
ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں خواتین کی مصروفیات ماضی کے مقابلے میں بڑھ گئی ...
ایڈیٹر کی پسند -
پہلی بار... ایک شکست سعودی عرب کو عالمی کپ فٹبال سے باہر کر گئی !
سعودی عرب کی فٹبال ٹیم عالمی کپ 2026 کے آٹھویں گروپ کے آخری میچ میں کیپ ورڈی کے ...
بين الاقوامى