امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کی تقریباً تمام اہم شرائط تسلیم کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے اور معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے کوششیں مسلسل جاری ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں ایلون مسک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بھی خوشگوار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ کوئی یہودی ووٹر ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت کیسے کر سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیل میں ان کی مقبولیت 99 فیصد تک پہنچ چکی تھی۔