سعودی عرب نے شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے الحجاز میں ایک کیفے پر بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ جمعرات کے روز اس مقام پر ایک دھماکہ خیز آلہ پھٹا تھا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
ایک بیان میں وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مملکت ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف شام کے شانہ بشانہ ہے۔ اس نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ اور شامی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق جمعرات کو وسطی دمشق میں ایک پُرہجوم کیفے میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم چھے افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہو گئے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا کہ دارالحکومت کے مرکز میں کیفے میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔