سعودی عرب کا نجران میں نئی تفریحی منزل کے آغاز کا اعلان
نجران میں تیار کردہ تفریحی منزل کا رقبہ تقریباً 1 لاکھ مربع میٹر پرمحیط
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ اگلے برس سنہ 2027ء میں سعودی عرب کے انتہائی جنوب میں واقع شہر نجران میں ایک نئی تفریحی منزل کا آغاز کیا جائے گا۔
یہ نئی تفریحی منزل ایک لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہوگی اور یہ تفریحی تجربات، ریستورانوں اور مختلف سرگرمیوں کا ایک امتزاج پیش کرے گی۔
أتقدم بخالص الشكر لمقام مولاي خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز، وسمو سيدي ولي العهد قائدنا الملهم وعراب الرؤية الأمير محمد بن سلمان -حفظهما الله- على دعمهم اللامحدود لقطاع الترفيه وتوجيههم الكريم في إطلاق وجهة استثنائية في قلب نجران 🇸🇦❤️
— TURKI ALALSHIKH (@Turki_alalshikh) July 6, 2026
منطقة بمساحة 100 ألف متر… pic.twitter.com/gjCQLKuWFe
ترکی آل الشیخ نے ’ایکس‘پلیٹ فارم پر اپنے ایک بیان میں لکھاکہ "میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد، ہمارے متاثر کن رہنما اور ویژن کے معمار شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے انٹرٹینمنٹ کے شعبے کی لامحدود حمایت کی اور نجران کے قلب میں ایک لاکھ مربع میٹر رقبے پر محیط ایک غیر معمولی منزل کے آغاز کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا، جو تفریحی تجربات، ریستورانوں اور نمایاں سرگرمیوں کا مرکز ہوگی"۔
اگلے برس کھلنے والی یہ منزل خطے کے رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے تفریحی مواقع فراہم کرے گی، جس میں ریستوران، پرکشش تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ غیر معمولی تجربات، سینما ہال اور تھیٹر کے ڈرامے بھی شامل ہوں گے۔