ریاض میں دھول اڑانے والوں کو 16 ملین ریال کے جرمانے

دھول کے اخراج کو کم کرنے کے اقدامات کی پابندی نہ کرنے والے منصوبوں کی نشاندہی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں نیشنل سینٹر فار انوائرمنٹل کمپلائنس نے ریاض شہر میں دھول پر قابو پانے اور کنٹرول کرنے کی ضابطہ جاتی گائیڈ لائن کی شرائط کی 557 خلاف ورزیاں پر جرمانے کیے۔ ان جرمانوں کی مالیت 16 ملین سعودی ریال سے تجاوز کر گئی۔ مرکز کا جرمانے عائد کرنے کا مقصد ماحولیاتی شرائط کی تعمیل کی سطح کو بلند کرنا اور شہری حدود کے اندر منصوبوں کے ارد گرد ہوا کی معیار کو بہتر بنانا ہے۔

سعودی عرب میں ماحولیاتی تعمیل کے مرکز نے گزشتہ فروری میں رائل کمیشن برائے ریاض شہر اور ریاض بلدیہ کے تعاون سے ایک مہم شروع کی تھی جس کے دوران فیلڈ ٹیموں نے تعمیراتی منصوبوں کے 3 ہزار سے زیادہ دورے کیے۔

اسی مہم کے دوران متعدد تعمیراتی منصوبوں کی جانب سے دھول کے اخراج کو کم کرنے کے لیے منظور شدہ اقدامات کی عدم تعمیل کی نشاندہی کی گئی۔ اس میں تعمیراتی کاموں کے دوران اخراج کو کنٹرول کرنے کے ذرائع کا اطلاق شامل ہے۔ منظور شدہ اقدامات میں سائٹس پر ہوا کے معیار کی پیمائش کے آلات نصب کرنا، دھول دبانے والے سپرے کرنا اور ٹرانسپورٹ ٹرکوں کو ڈھانپنا اور تکنیکی گائیڈ لائن کی شرائط کے مطابق ان کی نقل و حرکت کی پابندی شامل ہے۔

اسی تناظر میں مرکز نے انکشاف کیا ہے کہ مانیٹر کی جانے والی خلاف ورزیاں مانیٹرنگ سٹیشنوں سے موصول ہونے والے ہوا کے معیار کے اشاریوں کے تجزیے، منصوبوں کے قریبی محلوں میں رہنے والے شہریوں کی شکایات اور انسپکٹرز کے چوبیس گھنٹے کیے جانے والے باقاعدہ دوروں کے مطابق نگرانی کے کام کا نتیجہ تھیں۔

ماحولیاتی تعمیل کے مرکز نے کہا کہ جن مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی وہاں خلاف ورزی کرنے والوں کی طرف سے مقام پر دھول اڑانے والے عوامل کو روکنے اور مرکز اور رائل کمیشن برائے ریاض شہر کی ویب سائٹ پر شائع کردہ ضابطہ جاتی گائیڈ لائن کی شرائط کو لاگو کرنے کے لیے ردعمل دیکھا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں