ویتنام میں سپیڈ بوٹ الٹ جانے سے 15 بھارتی سیاح ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جنوبی ویتنام میں ہفتے کے روز ایک جزیرے کے سفر سے واپس آنے والی سیاحوں کی کشتی الٹ گئی جس سے 15 بھارتی سیاح ہلاک ہو گئے۔

حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ کشتی 32 بھارتی سیاحوں اور عملے کے چار ارکان کو لے کر جا رہی تھی جب یہ ہون مے رٹ نگوائی جزیرے سے تقریباً 400 میٹر (1,310 فٹ) کے فاصلے پر الٹ گئی۔ یہ ویتنام کے سب سے بڑے جزیرے Phu Quoc کے قریب ہے۔

عینی شاہدین نے وی این ایکسپریس کو بتایا کہ قریبی کشتیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مسافروں کو پانی سے نکالنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد سرحدی محافظ، بحریہ، کوسٹ گارڈ اور دیگر ریسکیو ادارے پہنچ گئے۔ وی این ایکسپریس نے بتایا کہ بچاؤ مشکل تھا کیونکہ بہت سے لوگ اندر پھنس گئے تھے اور علاقے میں بڑی لہریں اٹھ رہی تھیں۔

حکام نے بتایا کہ اکیس افراد کو بچا لیا گیا اور تمام ہلاک شدگان کو بازیاب کر لیا گیا۔ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

خلیج تھائی لینڈ میں Phu Quoc ویتنام کے مشہور ساحلی مقامات میں سے ایک ہے۔ ہون مے رٹ جزیرہ Phu Quoc سے تقریباً 10 کلومیٹر (6 میل) جنوب میں ہے۔ یہ اپنے سفید ریتلے ساحلوں اور صاف پانی کے لیے مشہور ہیں اور ہر سال لاکھوں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

حادثے کی وجہ فوراً واضح نہیں ہو سکی اور تحقیقات جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں