جسٹن ٹروڈو کی کیٹی پیری کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل
نئی دھن واچ اٹ برن پر کینیڈا کے سابق وزیراعظم کے رقص کے چرچے
جس وقت مداحوں کو یہ گمان تھا کہ انہوں نے کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی ہر ادا دیکھ لی ہے، کینیڈا کے سابق وزیراعظم نے کیٹی پیری کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر نمودار ہو کر سب کو حیران کر دیا۔
کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی محبوبہ کیٹی پیری کے گانے واچ اٹ برن کی دھن پر اپنے رقص کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
ٹروڈو اس وقت کیٹی پیری کے یورپی دورے کے دوران ان کے ساتھ مختلف مقامات پر موجود ہیں۔
کیٹی پیری نے جمعہ 10 جولائی سنہ 2026ء کو اپنے مداحوں کو حیران کرتے ہوئے جرمنی کے شہر شٹوٹگارٹ میں بنائی گئی ایک پرلطف ویڈیو پوسٹ کی، جہاں وہ اپنے یورپی دورے کے سلسلے میں کنسرٹس میں مصروف ہیں۔
🇨🇦 Fmr. Canadian PM Justin Trudeau is now bouncing around in the background of girlfriend Katy Perry's new music video like an 18-year-old backup dancer.
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) July 10, 2026
From running a G7 country to B-roll.
Writer: Juliepic.twitter.com/ZAnvHgYIyQ
پاپ اسٹار نے ٹک ٹاک پر اپنی تازہ ترین ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ قدیم تحریریں کہتی ہیں کہ اس گانے کی دھن پر رقص کرنا ایک ہزار سال کی خوش قسمتی لاتا ہے۔ ویڈیو کلپ میں کیٹی پیری اور ان کے بینڈ کے ارکان کو ان کے نئے گانے واچ اٹ برن پر رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے بعد اچانک ایک غیر متوقع چہرہ سامنے آتا ہے، جو ان کے محبوب اور تجربہ کار سیاستدان جسٹن ٹروڈو کا ہے۔
ٹروڈو کی یہ ویڈیو میں آمد صرف چند سیکنڈز تک محدود ہے لیکن یہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کرنے کے لیے کافی تھی۔ پاپ اسٹار کے ساتھی نے آرام دہ لباس میں جوش و خروش کے ساتھ ان کے رقص میں شمولیت اختیار کی اور کچھ مزاحیہ سٹیپس بھی کیے۔
-
جِل یا کریم بہترین موئسچرائزر کے انتخاب کے لیے سائنسی رہنمائی
موئسچرائزر (مرطب) کا انتخاب بظاہر ایک معمولی سا کام لگ سکتا ہے ،جس پر زیادہ سوچنے ...
ایڈیٹر کی پسند -
شکیرا نے مباپے سے متعلق ایک راز افشا کر دیا
شکیرا نے انکشاف کیا کہ ان کے گانے ''دائی دائی'' کی میوزک ویڈیو میں شرکت پر سب سے ...
ایڈیٹر کی پسند -
مصر: 'ویوز کی خاطر' تعدد ازواج کی تشہیر کرنے والی خاتون گرفتار
تنازع کھڑا کرنے کے مقصد سے جان بوجھ کر چونکا دینے والا مواد تیار کیا تھا: لڑکی کا ...
بين الاقوامى