لامین یامال نے ورلڈ کپ فائنل میں گول کیا تو کیا کروں گی؟ دادی نے بتادیا
میں جشن منانے کے لیے پوری طاقت سے چیخوں کی، ہسپانوی فٹ بال سٹار کی دادی کا بیان
سپین کی قومی ٹیم کے سٹار لامین یامال کی دادی نے انکشاف کیا ہے کہ اتوار کے روز میٹ لائف سٹیڈیم میں ارجنٹائن کے خلاف ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران اگر ان کے پوتے نے گول کیا تو وہ کیا کریں گی۔
انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اس کا جشن منانے کے لیے اپنی پوری طاقت سے چیخیں گی۔ لامین یامال کی دادی نے رائٹرز کے تعاون سے نقل کیے گئے بیانات میں کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ سپین جیت جائے اور اگر لامین نے گول کیا تو میں اونچی آواز میں چیخوں گی۔ ہسپانوی سٹار کے کزن رایان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے لامین یامال کا مطلب بہت سی خوبصورت چیزیں ہیں، لیکن وہ سب سے بڑھ کر ایک بھائی کی طرح ہے، کیونکہ ہم ایک ساتھ پلے بڑھے ہیں۔
یامال اپنی دادی فاطمہ (والد منیر کی والدہ) سے گہرا تعلق رکھتے ہیں کیونکہ بارسلونا کے سٹار پچھلے سال فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں "فرانس فٹ بال" میگزین کی جانب سے دیے جانے والے بیلندور (Ballon d'Or) ایوارڈ کی تقریب میں ان کے ہمراہ نظر آئے تھے۔ ان کے بارے میں جانا جاتا ہے کہ وہ ان سے شدید وابستگی رکھتے ہیں کیونکہ ان کے والد کی ان کی والدہ شیلا ایبانا سے علیحدگی کے بعد ان کی دادی نے ہی ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔
گزشتہ رپورٹس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ دادی فاطمہ نے پوتے کا تحفہ اس وقت مسترد کر دیا تھا جب انہوں نے ان کے لیے ایک گھر خریدا تھا اور انہوں نے ماتارو کے عوامی محلے روکا فونڈا میں رہنے کو ترجیح دی تھی۔ پچھلے سال مئی میں لامین یامال نے اپنی دادی فاطمہ کی وجہ سے بارسلونا کے ساتھ اپنے نئے معاہدے پر دستخط کی سرکاری تصویر کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ انہوں نے دادی کی موجودگی کے بغیر تصاویر کھنچوانے سے انکار کر دیا تھا۔ کلب نے 2031 تک معاہدے کی توسیع کا اعلان کر دیا تھا۔
اخبار "دی گارڈین" کے مطابق فاطمہ نے 1990 میں مراکش چھوڑا تھا اور وہ اپنے پانچ بچوں کے ساتھ بارسلونا پہنچی تھیں جن میں یامال کے والد منیر نصراوی بھی شامل تھے۔ انہوں نے لامین کی والدہ، استوائی گنی کی شیلا ایبانا کی منیر نصراوی سے علیحدگی کے بعد لامین کی پرورش میں ایک مرکزی کردار ادا کیا تھا۔