5208 ہلاکتیں، وینزویلا کے دوہرے زلزلے میں نئی ہلاکت خیز تعداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے دوہرے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 208 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ تازہ عبوری اعداد و شمار پارلیمنٹ کے سربراہ خورخے رودریگز نے اتوار کے روز جاری کیے۔اس سے قبل ہفتے کو جاری کی گئی رپورٹ میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 119 بتائی گئی تھی، جبکہ زخمیوں کی تعداد 16 ہزار 740 پر برقرار ہے۔

زلزلوں کے تین ہفتوں سے زائد عرصے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 100 نئی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

یہ دونوں زلزلے شمالی وینزویلا میں 7اعشاریہ2 اور 7اعشاریہ5 شدت کے ساتھ آئے تھے، جن کے درمیان صرف 39 سیکنڈز کا فرق تھا۔ ان سے خاص طور پر دارالحکومت کاراکاس کے قریب ساحلی ریاست لا گوایرا متاثر ہوئی۔

حکام نے لاپتہ افراد کی تعداد جاری نہیں کی، تاہم اقوام متحدہ نے تباہی کے اگلے روز اندازہ لگایا تھا کہ لاپتہ افراد کی تعداد 50 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

دیگر اندازوں کے مطابق تقریباً 10 ہزار افراد لاپتہ ہیں۔امدادی ٹیمیں اور رضاکار ملبے کے نیچے دبے افراد کی تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

لا گوایرا میں تقریباً 20 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جو کھیل کے میدانوں، عوامی مقامات اور سڑکوں کے کناروں پر قائم عارضی خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 850 سے زائد عمارتیں متاثر ہوئی ہیں، جن میں سے 190 مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں