ایرانی جوہری توانائی کے ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے جنوب مغربی حصوں میں سول جوہری توانائی کے ایک زیر تعمیر پلانٹ پر حملے کیے ہیں۔ یاد رہے یہ امریکی حملے ایران کے ساتھ حالیہ دنوں میں بڑھنے والی کشیدگی کے دوران کیے گئے ہیں۔
ایرانی جوہری ادارے نے اتوار کے روز امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا 'امریکی حملے وحشیانہ جارحیت کا اظہار اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر مبنی ہیں۔'
یاد رہے امریکہ کی جانب سے یہ حملے اتوار کے روز کیے گئے ہیں۔ یہ حملے ایران کے جنوب مغربی حصے میں زیر دار خوین نامی پلانٹ پر کیے گئے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری ادارے نے امریکی حملوں کی مذمت کی ہے۔
دریں اثنا بین الاقوامی ادارے نے بھی اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ان امریکی حملوں کے بارے میں رپورٹس اکٹھی کر رہی ہے۔ 'آئی اے ای اے' نے کچھ عرصہ قبل اس زیر تعمیر جوہری بجلی گھر کا معائنہ کیا تھا۔ لیکن یہ جوہری پلانٹ بہت ابتدائی سطح پر تھا۔ اس میں کسی قسم کے جوہری مواد کی موجودگی نہیں تھی۔