غرب اردن میں اسرائیلی فوج نامنظور: محمود عباس

ابو مازن نے کیری کو فلسطینی عوام کی ریڈ لائینز سے آگاہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جان کیری کو مشرق وسطی کے اپنے نویں دورے کے موقع پر ابھی تک ناکامی کا سامنا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی سے متعلق ذرائع کے مطابق صدر محمود عباس نے جمعرات کی رات امریکی وزیر خارجہ سے ہونے والی ملاقات میں فلسطینی ریاست کے اردن کے ساتھ ملنے والی سٹریٹجک باونڈری پر اسرائیلی افواج کی تعیناتی کی تجویز قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ایک عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جان کیری نے محمود عباس سے یہ ملاقات اتھارٹی کے صدر مقام رام اللہ میں کی اور انہیں رام کرنے کی کوشش کی۔ لیکن قائل نہ کر سکے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر محمود عباس نے امریکی وزیر خارجہ کو فلسطینی عوام کی سرخ لکیروں کی تفصیل پر مبنی ایک مسودہ بھی دیا، تاہم اس بارے میں کوئی تفصِلات عوامی سطح پر ابھی نہیں لائی گئی ہے۔

جان کیری کی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں محمود عباس سے ہونے والے مکالمے کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ لیکن یہ واضح نہیں کہ جان کیری دوبارہ رام اللہ ملاقات کیلیے جمعہ کے روز آئیں گے یا نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں