لبنان: القاعدہ سے منسلک گروپ کا کمانڈر نجم عباس گرفتار
نجم عباس کو عبداللہ عزام بریگیڈ کا ذمہ دار بتایا گیا ہے
القاعدہ سے وفاداری رکھنے والے گروپ کے کمانڈر کو لبنانی سکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز حراست میں لے لیا ہے۔ کمانڈر کا نام نجم عباس بتایا گیا ہے جس کا تعلق عبداللہ عزام بریگیڈ سے تھا۔
اسی گروپ نے بیروت میں پچھلے سال نومبر میں ایرانی سفارت خانے پر دوہرا بم دھماکہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ واضح رہے اس دوہرے بم دھماکے میں ایران کا ثقافتی اتاشی سمیت 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
لبنانی فوج کے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے نجم عباس کی مسلسل نگرانی کے بعد اسے حراست میں لیا ہے۔ یہ بات فوج کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ فوج نے یہ بیان عبداللہ عزام بریگیڈ کے کمانڈر کی بدھ کے روز گرفتاری کے فوری بعد جاری کیے گئے بیان میں بتائی ہے۔
عبداللہ عزام بریگیڈ جو اپنے آپ کو القاعدہ سے منسلک بتاتا ہے کو امریکا نے جنوری 2009 میں دہشت گرد گروپ قرار دیا تھا۔ اس سے پہلے لبنانی سکیورٹی فورسز نے ایک اور القاعدہ کمانڈر ماجد الماجد کو بھی گرفتار کر لیا تھا جس کی ہلاکت حراست کے دوران ہی ہو گئی تھی۔
لبنانی سکیورٹی فورسز نے کمانڈر نجم عباس کے بارے میں مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے کہ یہ گرفتاری کس جگہ سے اور کس طرح ممکن ہوئی ہے۔
-
سنی حزب اللہ اور القاعدہ کی لڑائی سے الگ رہیںگے: سعدالحریری
النصرہ فرنٹ نے لبنان کے شیعہ علاقوں کو ہدف بنانے کا اعلان کر رکھا ہے
مشرق وسطی -
لبنان میں حزب اللہ کے گڑھ میں کار بم دھماکا
ہفتے کے روز ہونے والا دھماکا ایک ماہ کے دوران دوسرا واقعہ ہے
مشرق وسطی -
شام سے فائر کیے گئے راکٹوں سے لبنان میں 7 افراد ہلاک
سرحدی قصبے عرسال میں 7 راکٹ اور 3 راکٹ الہرمل کے آس پاس گرے ہیں
مشرق وسطی