شام سے اسلحہ کی سمگلنگ اردنی سرحد پر ناکام
پانچ سمگلر گرفتار، ایک سال میں اسلحہ سمگلنگ میں 300 فیصد اضافہ
اردنی سکیورٹی حکام نے پیر کے روز شامی سرحد کی طرف سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا اور بھاری اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے۔ فوج کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ پیر کو علی الصبح پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھاری مقدار میں شامی علاقے سے اسلحہ اردن میں سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ اردن سرحدی حفاظت پر مامور فوجی اہلکاروں نے اسلحہ سمگلروں کو پکڑ لیا۔
یہ اسلحہ ایک گاڑی پر لاد کر لایا جا رہا تھا۔ اردنی سرحدی محاظین نے گاڑی سمیت اسلحہ قبضے میں لے لیا جبکہ پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے اردن کے حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کے مقابلے میں شام سے اسلحہ کی سمگلنگ میں 300 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ اب تک اس نوعیت کی سینکڑوں کوششیں ناکام بنائی جاچکی ہیں۔
جب سے شام خانہ جنگی کا شکار ہے تقریبا پانچ لاکھ شامی شہری اپنے ہمسائے ملک اردن میں پناہ گزین ہو چکے ہیں۔
-
شام: اسلحہ ڈپو میں دھماکا، کم سے کم 40 افراد ہلاک
حمص میں دھماکے سے بڑے پیمانے پر تباہی، 120 افراد زخمی
مشرق وسطی -
جنگ زدہ ننھے بچے نے اردنی سرحد عبور کر لی
چار سالہ مروان شام سے اردن آتے ہوئے والدین سے بچھڑ گیا
مشرق وسطی -
شامی مسلح افراد کی سرحد پار اردنی فوجیوں پر فائرنگ
اردنی فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے سات مسلح افراد زخمی ،تین گرفتار
مشرق وسطی -
شام اسلحہ ڈپو پراسرائیلی میزائیل حملہ: امریکی ٹی وی
اسرائیل نے تسلیم کر لیا تو چھ ماہ میں یہ چوتھا حملہ ہوجائیگا
مشرق وسطی -
عالمی برادری شام کو کیمیائی اسلحہ سے پاک کرنے کے اقدامات کرے: اسرائیل
شام کے حوالے سے عالمی خاموشی ناقابل فہم ہے: فرانس
مشرق وسطی -
اردن: شام میں جہاد پرجانے کے الزام میں تین افراد کو قید کی سزائیں
فوجی عدالت کا ملزموں کو پہلے 5، 5 سال پھر ڈھائی سال جیل کا حکم
مشرق وسطی