کیا مصری فوج کے سربراہ آج مستعفی ہو رہے ہیں؟
مصری دارلحکومت قاہرہ سے العربیہ کی نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ وزیر دفاع فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کے آج اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی خبریں انتہائی تیزی سے گردش میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فیلڈ مارشل السیسی اپنا استعفی فوج کی حکمران سپریم کونسل کو بدھ کے روز پیش کر سکتے ہیں۔
قاہرہ سے موصولہ اطلاعات ہی میں بتایا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل السیسی کل بروز جمعرات کابینہ کو اپنا استعفی پیش کریں گے۔ یہ امکان ملک میں ایک عرصے سے ہونے والی ان قیاس آرائیوں کے بعد ظاہر کیا گیا ہے جن میں فوجی سربراہ کے پیش آئند صدارتی انتخاب میں شرکت کا عندیہ ظاہر کیا جاتا رہا ہے۔
یاد رہے کہ مصری الیکشن کمیشن اتوار کے روز صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کرے گا۔ اعلان کے بعد سوموار سے انتخاب میں شرکت کے خواہاں امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر سکیں گے۔ اس پیش رفت کے بعد الیکشن شیڈول کے اعلان سے پہلے عبدالفتاح السیسی کے اپنے عہدے سے مستعفی کی خبر زور پکڑ رہی ہے۔
-
مصری آرمی چیف فیلڈ مارشل السیسی کی یو اے ای آمد
امارات کی جانب سے اخوان کو دہشت گرد قرار دیے جانے کے بعد دورہ
مشرق وسطی -
"السیسی کا صدارتی انتخاب لڑنا قومی ذمہ داری ہے"
سابق صدر مرسی کی حکومت بحرانوں کا باعث بنی
بين الاقوامى -
مصر کی نئی عبوری حکومت میں السیسی کے عہدے برقرار
گیارہ نئے وزراء کیساتھ کل 20 رکنی کابینہ کی تشکیل
مشرق وسطی