حلب میں باغیوں کی کارروائی، 40 شامی فوجی ہلاک
"جہنم توپ" دشمن کو نقصان پہنچانے کا مؤثر ہتھیار
شام کے شہر حلب میں باغیوں کے مشترکہ آپریشن کنٹرول روم نے دعویٰ کیا ہے کہ راموسہ کے مقام پر دشمن کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے والی "جہنم توپ" سے کیے گئے حملے میں بشار الاسد کی وفادار فوج کے کم سے کم چالیس فوجی ہلاک اور دسیوں زخمی ہو گئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حلب کے محاذ جنگ پر باغیوں کے تین بریگیڈ کے نمائندہ مشترکہ شامی آپریشن کنڑول روم نے ایک خبر کے ساتھ تصاویر بھی جاری کی ہیں جن میں آسمان سے باتیں کرتے آگ کے شعلے دکھائے گئے ہیں۔ آگ کے یہ شعلے"جہنم توپ" کی مدد داغے گئے گولوں کے پھٹنے سے بھڑک اٹھے جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
بیان کے مطابق مشترکہ آپریشن کنٹرول روم کے قیام کے بعد حلب میں باغیوں نے اسدی فوج کے خلاف طاقت کا توازن تبدیل کردیا ہے۔ شام کو فتح کرنے کے دعوے کرنے والی سرکاری فوج کو اپنی جانوں کے لالے پڑ گئے ہیں۔
شہر میں "اللہ کی رسی" اور "کفار کا قتل" کے کوڈ نام سے شروع کیے گئے دو بڑے معرکوں میں انقلابی کارکنوں کو غیر معمولی کامیابیاں ملی ہیں اور جیش الحر الراموسہ اور ایئر فورس انٹیلی جنس ہیڈ کواٹرز کے محاذ کی جانب تیزی سے پیش قدمی کر رہے ہیں۔
-
شامی فوج کو شکست، جیش الحر نے دیر الزور میں فتح کا پرچم لہرا دیا
ادلب میں بشار الاسد کی فوج کے زیر استعمال اسلحے کا بڑا ذخیرہ تباہ
مشرق وسطی -
جیش الحر کا شامی فوج کا بمبار طیارہ مار گرانے کا دعویٰ
شامی صدر بشار الاسد کے خلاف بر سر جنگ باغیوں کی نمائندہ فوج جیش الحر نے حماہ کے ...
مشرق وسطی -
شامی فوج کا رنکوس پر قبضہ، جیش الحر کی تردید
دمشق کے شمال میں واقع علاقے میں شامی باغیوں کو پے درپے ہزیمت کا سامنا
مشرق وسطی