امریکا فلسطین کیلیے امداد پر نظر ثانی کر سکتا ہے

فلسطینی جماعتوں میں معاہدے کے بعد امریکی حکام کا عندیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی جماعتوں فتح اور حماس کے درمیان ہونے والے مفاہمتی معاہدے کے بعد امریکا پی ایل او کو دی جانے والی 500 ملین ڈالر امداد پر نظر ثانی کر سکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی انتظامیہ کے اعلی حکام نے کہی ہے۔

ان حکام کا کہنا ہے '' کسی فلسطینی حکومت کو ضرور واضح ہونا چاہیے کہ اسے عدم تشدد کی پالیسی اختیار کرنا ہو گی۔ اسرائیل کو تسلیم کرنا ہو گا اور تمام معاہدوں کی پبندی کرنا ہو گی۔''

حکام نے مزید کہا '' اگر نئی حکومت قائم ہوئی تو اسے پہلے سے قول و قرار کا خیال رکھنا ہو گا. ہم اس کی پالیسیوں اور اقدامات کو دیکھیں گے۔ '' واضح رہے امریکا اور یورپی یونین حماس کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر دیکھتے ہیں۔ فلسطینی جماعتوں کے درمیان ایک روزقبل ہونے والے مفاہمتی معاہدے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں