حمص اور دمشق میں کار بم اور مارٹر حملے،50 ہلاکتیں
شامی دارالحکومت کے وسط میں واقع ایک اسکول کمپلیکس میں مارٹروں سے حملہ
شام کے وسطی شہر حمص میں دو کاربم دھماکوں اور دارالحکومت دمشق میں مارٹروں کے حملے میں پچاس افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔
برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق حمص میں منگل کو ایک مصروف چوراہے کے نزدیک دو کار بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سینتیس افراد مارے گئے ہیں۔ایک مقامی سکیورٹی عہدے دار نے ان بم دھماکوں میں بیالیس افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ادھر دارالحکومت دمشق کے وسطی علاقے میں واقع ایک اسکول کمپلیکس میں دو مارٹر گولے گرے ہیں جن کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔
شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کی اطلاع کے مطابق مارٹروں کا نشانہ بننے والے بدرالدین حسینی کمپلیکس میں پرائمری اور اسکینڈری اسکول کے طلبہ زیر تعلیم ہیں۔سانا نے حملے میں بارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ شامی آبزرویٹری نے تیرہ ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔
درایں اثناء انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زوردیا ہے کہ شامی فوج کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے اقدامات کرے۔
نیویارک میں قائم تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شامی فوج بیرل بموں کو شہریوں پر حملے کے لیے استعمال کررہی ہے۔اس لیے سلامتی کونسل شامی حکومت پر اسلحے کی پابندی عاید کرے۔تنظیم نے کونسل سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث گروپوں پر پابندی عاید کی جائے۔
-
شام میں باغیوں کے درمیان باہمی لڑائی میں 700 ہلاکتیں
وسطی شہر حمص میں شامی فوج کی گولہ باری سے 20 سے زیادہ افراد مارے گئے
مشرق وسطی -
شام کیخلاف کارروائی، پہلے کانگریس سے منظوری چاہوں گا: اوباما
کیمائی ہتھیاروں سے شام میں ہلاکتیں صدی کا بد ترین کیمیائی قتل عام ہے
بين الاقوامى -
شام میں جاری خانہ جنگی میں ہر ماہ 5000 ہلاکتیں
یو این کے اعلیٰ عہدے داروں کا سلامتی کونسل سے شام میں سخت اقدام کا مطالبہ
مشرق وسطی -
شام میں حزب اللہ اور ایرانی عناصر کی ہلاکتیں اور گرفتاریاں
جیش الحر کی پیش قدمی روکنے کے لئے سرکاری فوج کی گولا باری
مشرق وسطی -
شام میں جاری خانہ جنگی میں 110000 سے زیادہ ہلاکتیں
باغیوں سے لڑائی میں 27654 شامی فوجی اور حزب اللہ کے 171 جنگجو مارے گئے
مشرق وسطی -
دمشق ایئرپورٹ پر ایران کا فوجی کارگو جہاز تباہ
شام میں گزشتہ روز 118 ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں
مشرق وسطی